1 جنوری 2014 - 20:30
آل خلیفہ کے مزدوروں نے ۲۸ صفر کو جلوس عزا روک دئے

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مذہبی تعصب کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

ابنا: بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مذہبی تعصب کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے مذہبی منافرت کے اقدامات عمل میں لاتے ہوئے بحرینی عوام کو رسول اکرم(ص) کی رحلت کی مناسبت سے مراسم کی انجام دہی سے روک دیا۔ اس سے قبل آل خلیفہ حکومت نے عشرۂ محرم کے دوران بھی اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور تمام مقدس مقامات سے سیاہ پرچم اتارتے ہوئے حسینی عزاداروں کو نواسۂ رسول کا غم منانے سے روک دیا تھا۔بحرین میں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز کی جانب سے مسلمان انقلابیوں کے خلاف یہ سلوک ایسی حالت میں جاری ہے کہ بحرینی عوام نے، اپنی پرامن تحریک جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ بدستور جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲